اوساکا: اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو کی جاپان ریسٹوریشن پارٹی 16 دسمبر کے ایوانِ زیریں کے انتخاب میں 142 امیدوار کھڑے کرے گی، جو توقعات سے خاصی کم تعداد ہے۔
پارٹی، جو سن رائز پارٹی کے ساتھ ضم ہوئی ہے اور جس نے ٹوکیو کے گورنر شینتارو اشی ہارا کو اپنا لیڈر نامزد کیا ہے، کے بارے میں توقع تھی کہ کم از کم 241 امیدوار کھڑے کرے گی تاکہ 480 نشستوں والے ایوانِ زیریں میں اکثریت حاصل کر سکے۔
ہاشیموتو کی پارٹی جب سے دی سن رائز پارٹی کے ساتھ “تیسری قوت” بنانے کے لیے ضم ہوئی ہے، تب سے اپنا زور کھو بیٹھی ہے۔ ہاشیموتو چھوٹی اپوزیشن یوؤر پارٹی کا دل جیتنے کی کوشش میں تھے تاہم انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
جاپان ریسٹوریشن پارٹی کے امیدوار ہاشیموتو کے ابھرتے ہوئے سیاستدانوں کی تربیت کرنے والے اسکول، اِشِن سیجی جوکو (سیاسی بحالی کی اکیڈمی)، کے “فارغ التحصیل” ہیں، جو اپریل میں کھولا گیا اور اس میں پورے جاپان سے 2025 “طلباء” کھنچے چلے آئے۔
تمام شعبہ ہائے زندگی سے آنے والے ان طلبا میں ہاؤس وائف، کاروباری، بیوروکریٹ اور بےروزگار لوگ شامل تھے۔