ٹوکیو: پیر کی عوامی رائے شماریوں کے مطابق اپوزیشن لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) نے دسمبر کے الیکشن کے لیے اپنی واضح برتری برقرار رکھی جبکہ سابق ٹوکیو گورنر کی زیرِ قیادت عقابی جاپان ریسٹوریشن پارٹی (جے آر پی) دوسرے نمبر پر رہی۔
روزنامہ یومیوری کے پول سے واضح ہوا کہ 25 فیصد ووٹر ایل ڈی پی کا انتخاب کریں گے، جو تفریطِ زر کے خاتمے کے لیے جارحانہ زری اقدامات پر زور دے رہی ہے، اور ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کی 10 فیصد حمایت سے واضح فوقیت کی حامل ہے۔
14 فیصد ووٹروں نئی جاپان ریسٹوریشن پارٹی، جس کی قیادت 80 سالہ شینتارو اشی ہارا اور اوساکا کے مقبول مئیر تورو ہاشیموتو کر رہے ہیں، کو ووٹ ڈالنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
تاہم ایل ڈی پی کے لیڈر شینزو ایبے نے اپنی انفرادی 29 فیصد ووٹر حمایت برقرار رکھی۔
جیسا کہ بہت سے ووٹر جاپانی پالیسیوں سے ناخوش ہیں، چناچہ یومیوری کے پول کے 37 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ واضح نہیں کہ وہ کسے ووٹ دیں گے۔