نودا، ایل ڈی پی چیف ایبے میں زری پالیسی پر ٹکراؤ

ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے اگلے ماہ کے انتخابات کے صفِ اول کے امیدوار (ایبے) کے دلائل کو رد کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے دیرینہ تفریطِ زر سے نمٹنے کے لیے نرمی کے جارحانہ و شدید اقدامات کی رٹ “خطرناک” ہے اور انہوں نے مرکزی بینک کی خودمختاری کے احترام کا دفاع کیا۔

16 دسمبر کے الیکشن، عوامی رائے شماریوں کے مطابق جس میں اپوزیشن جماعت کے جیتنے کے امکانات روشن ہیں، سے قبل دو الگ الگ ٹی وی حاضریوں میں نودا اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کے لیڈر شینزو ایبے میں زر اور خارجہ پالیسیوں پر شدید اختلافات پائے گئے۔

ایبے نے 2 فیصد افراطِ زر کے اپنے مطالبے کو دوہرایا، جو بینک آف جاپان کے موجودہ ہدف سے دوگنا ہے، تاکہ دنیا کی تیسری بڑی معیشت کو تفریطِ زر کے سحر سے آزاد کرایا جا سکے۔ “اگر حکومت زری پالیسی کے مقاصد تیار کر کے سامنے رکھتی ہے اور مخصوص اقدامات تجویز کرتی ہے تو یہ مرکزی بینک کی آزادی کو تباہ کر دے گا۔۔۔

ایسا سوچنا بہت بڑی خوش فہمی ہو گا کہ نوٹ چھاپنے سے معیشت بہتر ہو جائے گی،” نودا نے مزید کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.