کیتاکیوشو کی گلیوں میں 27 بجو کتے لاوارث چھوڑ دئیے گئے

کیتاکیوشو: پولیس نے منگل کو کہا کہ اکتوبر کے آغاز سے کیتاکیوشو کی گلیوں اور پارکوں میں 27 بجو کتے (لمبے دھڑ چھوٹی ٹانگوں والا کتا) پائے گئے ہیں جنہیں لاوارث چھوڑ دیا گیا تھا۔

پیر تک کی اطلاع کے مطابق ابھی تک شہر کی تین جگہوں پر یہ جانور پائے جا چکے ہیں۔ 17 اکتوبر کو شنموجی پارک میں 4 کتے پائے گئے تھے۔

جانوروں کی امداد کی ایک تنظیم نے کہا کہ کتوں کو کھانے کے بغیر لاوارث چھوڑا گیا اور وہ اپنے رجسٹریشن والے پٹے بھی پہنے ہوئے نہیں تھے، جیسا کہ انسدادِ ریبیز (ہلکاؤ) قانون کے تحت لازم ہے۔ کیتاکیوشو اور موجی میں پائے جانے والے 17 کتوں کے لیے تب سے نئے مالک ڈھونڈے جا چکے ہیں، تاہم کوکُورامینامی میں پائے جانے والے تین کتے انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔
کچھ کتوں کو قبولنے والے جانوروں کی نگہداشت کے بلدیاتی مرکز کے ایک ترجمان کے مطابق، یہ ممکن ہے کہ پالتو جانوروں کی دوکان یا کتوں کے شوقین نے مالی مجبوریوں کی وجہ سے انہیں لاوارث چھوڑ دیا ہو۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.