ٹوکیو: اقوام متحدہ کے ایک طبی ماہر نے پیر کو کہا کہ کوفوشیما کے اطراف میں واقع علاقے میں پائے جانے والے تابکاری خدشات سے نپٹنے کے لیے جاپانی حکومت کو مزید کام کرنا چاہیئے، اور اس پر زور دیا کہ وہ ایٹمی آلودگی سے متاثر ہونے والوں سے مشورہ کرے۔
طبی حقوق کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے خصوصی اطلاع کار، آنند گروور، نے رپورٹروں کو بتایا کہ حکومت کو ماہرین پر کم انحصار کرنے اور ایٹمی خدشات میں زندگی گزارنے والے لوگوں کو براہ راست زیادہ معلومات دینے کی ضرورت ہے۔
گروور نے کہا کہ حکومت اور پلانٹ چلانے والی ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے تابکاری کی مقدار بارے کلیدی معلومات افشا کرنے میں ناکامی نے کنفیوژن اور تکلیف میں اضافہ کیا ہے۔
گروور نے مزید کہا کہ حکومت کو تابکاری کے اثرات کے لیے جانچے جانے والے لوگوں کے علاقے کو مزید وسیع کرنا چاہیئے، بجائے کہ آفت کے وقت رہائشیوں اور آنے والوں کی فوکوشیما صوبے میں آمد کو محدود کیا جائے۔