ٹوکیو: شاذ و نادر ہی ہونے والی اس ماہ کے شروع کی بات چیت کے بعد، سینئر جاپانی اور شمالی کوریائی سفارتکار دسمبر کو بیجنگ میں دوبارہ ملیں گے۔
چیف کیبنٹ سیکرٹری اوسامو فوجیمورا نے بدھ کو کہا، بات چیت 5 اور 6 دسمبر کو منعقد کی جائے گی۔
ایجنڈے میں سب سے اوپر رہنے والا معاملہ متوقع طور پر سرد جنگ کے دوران شمالی کوریا کی جانب سے جاپانی شہریوں کا اغوا اور اس کا ہتھیاروں کا پروگرام ہو گا، جبکہ میڈیا اطلاعات کے مطابق پیانگ یانگ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تجربے کی تیار کر رہا ہے۔
جاپان کے اعلی ترین مذاکرات کار شینسوکے سوگیاما ہوں گے جبکہ شمالی کوریا کی نمائندگی سونگ اِل ہو کریں گے۔
انہوں نے نومبر کے وسط میں منگولیائی دارالحکومت اُلان باٹور میں دو روزہ مذاکرات کا اہتمام کیا تھا، جو چار برسوں میں دونوں ممالک کی اعلی سطح کی پہلی ملاقات تھی۔
ملاقات کے بعد سوگیاما نے کہا کہ ماحول “تلخ نہیں” تھا۔
“یہ سیدھا، سنجیدہ اور اور انتہائی پر مغز تھا۔”