جاپان میں وہیلنگ کی حمایت اس کی مخالفت سے زیادہ: رائے شماری

ٹوکیو: جانوروں کے حقوق کی سماجی تنظیم کے ایماء پر کروائے جانے والے ایک سروے سے منگل کو انکشاف ہوا کہ زیادہ جاپانی لوگ ملک کے متنازع وہیل شکار کی مخالفت کی بجائے اس کی حمایت کرتے ہیں۔

انٹرنیشنل فنڈ فار اینیمل ویلفیئر (آئی ایف اے ڈبلیو) کے لیے 1200 لوگوں سے پوچھے گئے سوالات میں 26.8 فیصد نے کہا کہ ملک کو اپنا شکار جاری رکھنا چاہیئے جبکہ 18.5 فیصد نے اس کی مخالفت کی۔

جاپان ایک عالمگیر قانونی مہلت میں سقم کا فائدہ اٹھا کر وہیل شکار کرتا ہے۔

“جاپان میں اچھے لوگ وہیل کے گوشت کو مینیو سے ختم کر رہے ہیں،” آئی ایف اے ڈبلیو کے عالمی وہیل پروگرام کے ڈائریکٹر پیٹرک رامیج نے 88.8 فیصد جواب دہندگان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، جنہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے پچھلے سال کے دوران وہیل کا گوشت نہیں خریدا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.