ہوکائیدو میں دسیوں ہزار ابھی تک بجلی سے محروم

ٹوکیو: مقامی اہلکاروں نے بدھ کو کہا، شمالی جاپان میں دسیوں ہزار لوگوں نے رات روشنی اور حرارت کے بغیر گزاری جب ایک طاقتور سرمائی طوفان نے بجلی کی تاریں توڑ ڈالی تھیں۔

ایک مقامی حکومتی اہلکار نے کہا، شدید برفانی طوفان نے منگل کو ہوکائیدو میں قریباً 56,000 گھرانوں کی بجلی منقطع کر دی، جس سے 300 کے قریب لوگوں کو رات کے وقت اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنا پڑی۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا، نوبوری بیتسو شہر 18 سینٹی میٹر موٹی برف کی تہہ میں لپٹ گیا اور بدھ کو علی الصبح درجہ حرارت 5.7 ڈگری سیلسئیس (22 فارن ہائٹ) تک گر گیا تھا۔

صبح تک کچھ علاقوں کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی تھی تاہم کچھ دیر کے بعد دوبارہ منقطع ہو گئی۔ ہوکائیدو الیکٹرک پاور کو کے ایک ترجمان نے کہا، ہوکائیدو کی بحر الکاہل والی ساحلی پٹی پر واقع صنعتی شہر موروآن بری طرح متاثر ہوا۔

یوٹیلیٹی نے کہا کہ نصف صبح تک 42,250 گھرانے بجلی سے محروم تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.