فوکوشیما کے گورنر کا تابکار فضلے کی تلفی کے مجوزہ مقام کا دورہ

فوکوشیما: فوکوشیما کے گورنر یوہئیے ساتو نے بدھ کو فوتابا میں اس مقام کا دورہ کیا جو اس وقت فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے بحران سے پیدا ہونے والے تابکار فضلے اور ملبے کی ذخیرہ اندوزی کے لیے ممکنہ امیدوار کا درجہ رکھتا ہے۔

ساتو نے رپورٹروں کو بتایا کہ فکرمندی کے کچھ نقاط موجود تھے جو صرف اس جگہ خود آ کر معائنے سے دور ہو سکتے تھے۔ ساتو نے کہا کہ وہ اب بھی وزیر ماحولیات ہیرویوکی ناگاہاما کے ساتھ بات چیت کر رہے کہ تاکہ تصدیق کر سکیں کہ یہ جگہ ذخیرہ کاری کے مرکز کے لیے حکومتی رہنما ہدایات پر پورا اترتی ہے یا نہیں۔

یہ مراکز، جن کی دیواریں کنکریٹ کی ہوں گی،  داخلہ بند علاقے اور فوکوشیما صوبے کے اندر اور اطراف میں واقع دوسرے مقامات سے اکٹھی کی گئی آلودہ مٹی اور تابکار فضلے کے کنٹینر ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

یہ ملبہ اور فضلہ ابتدائی طور پر تین سال کے لیے کم مدتی ذخیرہ گاہوں میں ذخیرہ کیا جائے گا جبکہ اس کے بعد حکومت 30 سال تک انہیں محفوظ کرنے کے لیے بڑے ذخیرہ گھر تعمیر کرے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.