ٹوکیو: جاپان ریسٹوریشن پارٹی، جو 16 نومبر کے انتخاب میں قابلِ مقابلہ طاقت بننے کی امید کر رہی ہے، نے جمعرات کو مطالبہ کیا کہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مزید دفاعی اخراجات کیے جائیں اور کارپوریٹ و انکم ٹیکسوں میں کمی کی جائے تاکہ معیشت کو سہارا مل سکے۔
یہ جماعت، جو تازہ ترین عوامی رائے شماری میں صرف مرکزی اپوزیشن لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) سے پیچھے ہے، مرکزی حکومت کا کردار بھی کم کرنا چاہتی ہے جبکہ منڈی میں مقابلہ بازی اور جاپان کے قنوطیت پسند آئین پر نظر ثانی کا عمل بھی آسان بنانا چاہتی ہے۔
پارٹی کے نائب سربراہ اور مقبول اوساکا مئیر تورو ہاشیموتو نے کہا کہ جاپانی ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی برآمد کرنے سے جاپان مزید محفوظ ہو گا۔
نیکےئی بزنس ڈیلی کی جانب سے سروے شدہ قریباً 15 فیصد ووٹر جاپان ریسٹوریشن پارٹی کو ووٹ دینے کا ارادہ کر رہے ہیں، جو حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کے 13 فیصد سے زیادہ اور ایل ڈی پی کے 23 فیصد سے کم ہے۔