ٹوکیو: کابینہ نے جمعہ کو معیشت کے لیے 880 ارب ین کے تحرک انگیز پیکج کی منظوری دی، جبکہ چند ہی ہفتوں بعد ایسے انتخابات ہونے والے ہیں جن میں حکمران جماعت کے ہارنے کی توقع ہے اور تجزیہ نگاروں نے اس کے ممکنہ فوائد پر سوالات اٹھائے ہیں۔
یہ ہندسہ اکتوبر میں اعلان شدہ پیکج کے دوگنا سے بھی زیادہ تھا، جبکہ ملک ایسے انتخابات کی تیاری میں ہے جو کئی لوگوں کے خیال میں چھ برسوں میں ساتویں وزیر اعظم کو کرسی دلوا دیں گے۔
یہ اقدام، جو ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جاپان نے پچھلے ماہ صنعتی پیداوار میں حیران کن اضافہ دکھایا ہے، متوقع طور پر اپوزیشن قانون سازوں کی جانب سے ووٹ خریدنے کے الزامات کو بھی ہوا دے گا۔
کریڈٹ ایگریکول کے معاشیات دان کازوہیکو اوگاتا نے بھی کسی بلبلہ نما خوش فہمی سے یہ کہتے ہوئے محتاط رہنے کو کہا ہے کہ مستحکم بحالی بیرونِ ملک جاپانی برآمدات کی مانگ پر منحصر ہو گی، جبکہ تیار کنندگان کو اپنے تیار شدہ مال کو کم سطح پر لانا ہو گا۔
جاپان کے صف اول کے تین کار ساز اداروں، ٹیوٹو، نسان اور ہنڈا، نے اطلاع دی ہے کہ چین کے ساتھ تنازع نے ان کی فروخت اور منافع پر اثر ڈالا ہے، اور جمعرات کو جاری شدہ اکتوبر کے ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان تینوں نے چین میں پیداوار میں کمی کر دی ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی کاروں کی منڈی ہے۔