جاپانی خاوند اور نسان نے مل کر اس کی بیوی کو تمام عمر یاد رہنے والا سالگرہ کا تحفہ دیا

ٹوکیو: ہم سب شادی کی سالگرہوں کے بارے میں جانتے ہیں جیسا کہ 50 سالگرہ گولڈن اینی ورسری اور 25 ویں سالگرہ سلور اینی ورسری۔ کچھ لوگ شاید ہر سال کو خصوصی طور پر منانا پسند کریں، جبکہ کچھ غیر متوقع طور پر کسی برس اپنے رفیقِ حیات کو سرپرائز دیتے ہیں۔

ایک جاپانی آدمی نے نسان (جی ہاں، کار کمپنی نسان) کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو 11 ویں سالگرہ پر ایسا سرپرائز دیا جو اسے ساری عمر یاد رہے گا۔

اپنی بیوی کو تحفہ دینے کے لیے خاوند نے اپنے اہلخانہ کو نئی سیرینا میں لادا اور انہیں ایک بڑے پارکنگ لاٹ میں لے آیا جو سارا سیرینا کاروں سے بھرا ہوا تھا۔ ایک سرخ قالین کھلتا ہوا آیا اور اس نے اپنی بیوی کو اس کے درمیان میں کھڑا ہونے کو کہا۔ اس کے بعد خاوند نے ایک تقریر کی، جس میں اُس نے اپنی بیوی کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

اس پرفارمنس کے آخر اس کی بیوی کو اوپر سے کھینچی گئی ایک تصویر پیش کی گئی جس میں یہ سارے لوگ ایک سرخ قالین کے وسط میں کھڑے تھے اور ان کے اردگرد سیرینا کاریں دل کی شکل میں پارک کی ہوئی تھیں۔ ہے نا تحیر انگیز!

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.