کوبے: پولیس نے جمعہ کو کہا کہ ایک 52 سالہ آدمی کی لاش ایک کار سے برآمد کر لی گئی جو جمعرات کو رات 12:20 کے قریب کوبے گھاٹ کے چُو وارڈ کے قریب سمندر میں جا گری تھی۔ پولیس نے کہا، اکی ہیرو سو نامی اس آدمی کی موت کی تصدیق موقع پر ہی کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق، سو، جو چینی شہری ہے اور یاؤ، صوبہ اوساکا میں رہ رہا تھا، کے پیٹ میں گولی کا زخم، چہرے پر زخم جو گھونسوں کا نتیجہ لگتے تھے اور اس کی کئی پسلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ پوسٹ مارٹم نے تصدیق کی کہ مرنے کی وجہ ڈوبنا تھی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بالاکلاوا (اونی ٹوپی) میں ملبوس ایک آدمی کو ڈرائیور کی نشست چھوڑتے ہوئے دیکھا گیا جس کے کچھ ہی دیر بعد کار سمندر میں جا گری۔ اس کے بعد اطلاع کے مطابق وہ ایک سفید کار میں جا بیٹھا جسے ایک اور شخص چلا رہا تھا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔