ہاشیموتو نے سیاسی مہم کے دوران ٹویٹنگ بند کرنے سے انکار کر دیا

ٹوکیو: اوساکا کے گورنر تورو ہاشیموتو نے عام انتخابات کی پوری مہم کے دوران ٹوئٹر استعمال کرنا جاری رکھنے کی قسم کھائی ہے، اگرچہ کسی بھی قسم کی انٹرنیٹ مہم چلانے پر سخت پابندی موجود ہے۔

جاپانی انتخابی قانون کے تحت امیدوار اور ان کے سپورٹران کو باضابطہ انتخابی مہم، جو 16 دسمبر کے انتخاب سے قبل منگل کو شروع ہو رہی ہے، کے دوران ٹویٹ کرنے، فیس بک استعمال کرنے، اپنی ویب سائٹ کی تازہ کاری کرنے، حتی کہ ای میل کرنے کی بھی اجازت نہیں۔

تاہم ہاشیموتو نے جمعہ کو کہا کہ وہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنے 900,000 پیروکاروں کے لیے اپنی سوچوں کی اشاعت جاری رکھیں گے۔

انٹرنیٹ کے دور سے قبل کے بنے ہوئے قوانین برقی طریقوں سے مہم چلانے پر پابندی لگاتے ہیں، جبکہ امیدوار اور ان کے سپورٹران دو شوریدہ سر ہفتے مختلف اضلاع میں ڈرائیونگ اور پیدل آنے جانے میں گزارتے ہیں اور وہاں اپنے نام کے نعرے لگانے علاوہ کم ہی کچھ کرتے ہیں۔

وزارتِ داخلہ کے ایک اہلکار نے کہا، “امیدواروں اور ان کے سپورٹران کو سخت قوانین اور انتخابی مہم کے طریقہ کار کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.