جاپان شمالی کوریا سے مذاکرات ملتوی کرے گا

ٹوکیو: کیودو نیوز ایجنسی کے مطابق، شمالی کوریا کی جانب سے اس ماہ کے آخر میں راکٹ داغنے کے اعلان کے بعد جاپان اس کے ساتھ مذاکرات ملتوی کر دے گا، جبکہ چند ہی دن بعد دونوں ممالک کے سفارتکار ملنے والے تھے۔

کورین سنٹرل نیوز ایجنسی نے ہفتے کی صبح کہا، شمالی کوریا 10 سے 22 دسمبر کے دوران راکٹ داغے گا، جو اس سال ملک کا دوسرا طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ کا تجربہ ہو گا، جب اپریل میں بہت زیادہ شور مچانے کے بعد ہونے والا تجربہ ناکام ہو گیا تھا۔

جاپان نے کہا کہ امریکہ، جنوبی کوریا اور چین کے ساتھ قریبی طور کام کرے گا تاکہ شمالی کوریا کو راکٹ داغنے کا منصوبہ آگے بڑھانے سے باز رکھا جا سکے، یہ بات جی جی پریس نے قبل ازیں حکومتی اہلکاروں کے حوالے سے کہی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.