ایٹمی ریگولیٹری اتھارٹی کا تابکاری کی زدپذیری کو روکنے کے لیے آئیوڈین کی سفارش

ٹوکیو: جاپان کی ایٹمی ریگولیشن اتھارٹی نے انسانوں میں تابکاری کی زدپذیری کے اثرات پر ہونے والی نئی تحقیق کے بعد رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔

اتھارٹی سفارش کرتی ہے کہ ایسے لوگ جو فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر جتنی طاقت والے ایٹمی بحران کے 30 کلومیٹر کے دائرے میں رہتے ہیں انہیں جلد از جلد آئیوڈین دی جانی چاہیئے۔ اتھارٹی نے مزید کہا کہ ناموافق موسمی حالات کی صورت میں 30 کلومیٹر کا انخلائی علاقہ وسیع کیا جا سکتا ہے۔

اگرچہ یہ رہنما ہدایات اتھارٹی کی تازہ ترین تحقیق پر مبنی ہیں، تاہم عالمی ایٹمی ایجنسی کے مطابق، ایٹمی سیفٹی کمیشن نے 16 مارچ، 2011 کو مقامی حکام کو سفارش کی تھی کہ انخلائی علاقہ چھوڑنے والے بے گھر افراد کو مستحکم آئیوڈین کھانے کی ہدایت کریں۔

یہی سفارش عالمی ہیلتھ آرگنائزیشن نے بھی کئی عشرے قبل کی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.