توچیگی: نیکّو، صوبہ توچیگی میں پولیس نے ہفتے کو عوام سے اپیل کی کہ سات برس قبل ایک 7 سالہ بچی کو ہلاک کرنے والے شخص یا اشخاص تک لے جانے والی کسی بھی قسم کی معلومات انہیں مہیا کریں۔
یوکی یوشیدا ایمائیچی (جو 2006 میں نیکّو کا حصہ بن گیا) میں اسکول جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی۔ پولیس نے کہا کہ انہوں نے اس کیس کے سلسلے میں 3000 سے زیادہ سراغوں اور مخبریوں پر کام کیا ہے اور 5 ملین ین کے انعام کی پیشکش کی گئی ہے۔
ہفتے کو پولیس نے سابقہ ایمائیچی کے علاقے میں اسٹیشنوں کے باہر لوگوں میں اشتہارات بانٹے اور جنگل کے قریب سڑک کنارے ایک نوٹس بورڈ قائم کر دیا گیا ہے جہاں یوکی کی لاش ملی تھی۔
دو سال قبل یوکی کے والدین نے میڈیا کو دل کی گہرائی سے محسوس کیا جانے والا ایک بیان دیا تھا: “آج یوکی کو جنت میں گئے پانچ برس ہو گئے”۔