ٹوکیو: حکومت اور ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) نے تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے ری ایکٹر نمبر 4 کی 1533 فیول اسمبلیوں کو 2014 تک ہٹانے کے ارادوں کا اعلان کیا ہے، جو طے شدہ وقت سے ایک سال قبل ہے۔
نظام الاوقات میں اس تبدیلی کا اعلان ان خدشات کے بعد کیا گیا ہے کہ موجودہ عمارت جس میں ری ایکٹر نمبر 4 کے اوپر استعمال شدہ ایندھنی تالاب واقع ہے، کا ڈحانچہ کمزور ہو سکتا ہے۔
ٹیپکو نے جون میں اطلاع دی تھی کہ عمارت ایک طرف کو جھک رہی ہے اور کئی مقامات سے باہر کو آ رہی ہے، جس سے خدشات پیدا ہوئے کہ یہ گر سکتی ہے، اور ہزاروں ٹن کے ایندھنی راڈ زمین پر تلف کر سکتی ہے۔
ٹیپکو کے مطابق، نمبر 4 ری ایکٹر 11 مارچ، 2011 کا سونامی ٹکرانے کے وقت آفلائن تھا۔