سرنگ گرنے کے معاملے میں غفلت پر تفتیش کے لیے پولیس کا ہائی وے آپریٹر کے ہاں چھاپہ

ٹوکیو: پولیس نے منگل کو ایک تفتیش کے سلسلے میں ہائی وے کمپنی کے دفاتر پر چھاپہ مارا جو ویک اینڈ کے دوران سرنگ گرنے کے مہلک واقعے کے بعد کی جا رہی ہے، جس سے ملک کے عمر رسیدہ ہوتے انفراسٹرکچر کی حفاظت پر سوالات اٹھے ہیں۔

یہ چھاپے اس وقت مارے گئے جب معائنہ کاروں کی ٹیمیں پورے ملک میں پھیل گئیں تاکہ 1970 کے ایسے ہی ڈیزائن کی درجنوں سرنگوں کا معائنہ کر سکیں، جو ایک وسیع و عریض نیٹ ورک کا حصہ ہے جو اس پہاڑی ملک میں نقل و حمل کی شریانوں کا ناگزیر حصہ ہیں۔

ٹیلی وژن فوٹیج میں دکھایا گیا کہ ایک درجن سے زائد پولیس افسر ناگویا میں نیکسیکو کے ہیڈکوارٹر میں داخل ہو رہے ہیں، جبکہ کمپنی کے دیکھ بھال اور سیفٹی سے متعلق ریکارڈز کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔

نیکسکو نے کہا تھا کہ حفاظتی معائنے زیادہ تر بصری اور آواز سننے کے طریقوں والے سروے پر مشتمل ہوتے ہیں، جن میں کارکن کنکریٹ اور دھاتی حصوں میں تریڑ یا دوسری غیر معمولی باتوں کی طرف دھیان دیتے ہیں۔

جاپان کا وسیع و عریض ہائی وے نیٹ ورک پہاڑی ملک کے آر پار پھیلا ہوا ہے، جس میں 1500 سے زائد سرنگیں ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.