ٹوکیو: ٹریول ایجنسی جس نے عظیم دیوارِ چین کے سیاحتی دورے کا انتظام کیا تھا جہاں تین عمر رسیدہ جاپانی سیاح پچھلے ماہ ایک برفانی طوفان میں ہلاک ہو گئے، 20 دسمبر سے اپنے دروازے بند کر دے گی۔
آموسی ٹریول کو اور اس کا صدر کاتسومی ایتائی ڈھیلے ڈھالے آپریشنل اقدامات کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں رہے ہیں۔
ٹوکیو میں وزارتِ ارضیات، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ و سیاحت نے جاپان کی سیاحتی ایجنسی کو حکم دیا تھا کہ وہ آموسی ٹریول کے انتظامات کا جائزہ لے اور معائنہ کرے کے اس نے کون کون سے حفاظتی اقدامات اختیار کر رکھے ہیں۔
بدھ کو جاپان کی سیاحتی ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ اس نے آموسی کی جانب سے ایک ای میل نوٹس وصول کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 20 دسمبر ان کے کاروبار کا آخری دن ہو گا۔ آموسی کی ای میل میں کہا گیا کہ کمپنی کے ٹوکیو، اوساکا، ناگویا، فوکوکا اور سیندائی میں واقع پانچ دفاتر بند ہو جائیں گے، جبکہ 50 ملازمتیں ختم ہو جائیں گی۔