شمالی کوریا کی صورتحال ‘بہت خطرناک’: امریکی کمانڈر

ٹوکیو: جاپان میں امریکی افواج کے کمانڈر نے جمعرات کو کہا کہ شمالی کوریا کے اس ماہ طے شدہ طویل فاصلے تک مار والے راکٹ کے لانچ سے قبل صورتحال “بہت خطرناک” ہے۔

لفٹیننٹ جنرل سالواٹور انجیلیلا نے کہا کہ ملک میں موجود امریکی فوجی شمالی کوریا کی سرگرمیوں کی بڑی باریک بینی سے نگرانی کر رہے ہیں جبکہ وہ لانچ کی تیاری میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اس لانچ کو اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی گردانتا ہے جو شمالی کوریا کو طویل فاصلے کے میزائل کی صلاحیتوں کے حصول سے روکنے کے لیے لگائی گئی ہیں۔

“یہ بہت خطرناک صورتحال ہے، اور ہم شمالی کوریا کے ان افعال کی حمایت نہیں کرتے۔ ہم بہت باریک بینی سے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں،” انجیلیلا، جو جاپان میں قریباً 50,000 امریکیوں کے کماندار ہیں، نے ٹوکیو میں ایک نیوز کانفرنس کے موقع پر کہا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی افواج جاپانی فوج کے ساتھ قریبی طور پر کام کر رہی ہیں تاکہ ملک اور اس کے شہریوں کا تحفظ کیا جا سکے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.