جاپان نے شمالی کوریا کے راکٹ لانچ سے قبل تباہ کار بحری جہاز تعینات کر دئیے

ٹوکیو: جاپان نے جمعرات کو تین تباہ کار بحری جہاز ان پانیوں کی طرف روانہ کیے جہاں سے شمالی کوریا کے مطابق اس کا مصنوعی سیارہ بردار راکٹ پرواز کرے گا۔

تین ایگس تباہ کار جو ایس ایم 3 میزائل روک ہتھیاروں سے لیس ہیں، نے ساسیبو، صوبہ ناگاساکی میں اپنے اڈے سے روانگی اختیار کی۔

اطلاعات کے مطابق ان کی منزل مشرقی بحر چین اور بحر جاپان میں تھی، پانی کا ایک حصہ جسے کوریائی مشرقی سمندر کہتے ہیں۔

اس کے علاوہ، ایک بحری جہاز جس میں پیک 3  (پیٹریاٹ ایڈوانس کیپبلٹی 3) بیلاسٹک میزائل لدے ہوئے تھے جمعرات کی صبح اوکی ناوا کے جزیرے میاکوجیما میں پہنچا۔

ٹوکیو میں وزارتِ دفاع نے اپنے ہیڈکوارٹر پر ایک اور پی اے سی 3 بیٹری تعینات کی کی ہے تاکہ جاپانی مین لینڈ کی جانب آنے والی کسی بھی چیز کو راستے میں ہی روکا جا سکے۔

کمیونسٹ شمالی کوریا نے ہفتے کو اعلان کیا کہ وہ 10 سے 22 دسمبر کے دوران راکٹ داغے گا— جو امسال اس کا دوسرا راکٹ لانچ ہو گا، جب اپریل میں بہت زیادہ شور مچانے کے بعد ہونے والا تجربہ ناکام ہو گیا تھا۔

واشنگٹن اور سئیول نے پیانگ یانگ کو ترغیب دی ہے کہ اس لانچ کو ترک کر دے جبکہ ٹوکیو نے شمالی کوریا کے ساتھ اس ہفتے مذاکرات ملتوی کر دئیے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.