ٹوکیو: پارک جیونگ ہُن نے ہمیشہ جاپان کو رہنے کے لیے مناسب جگہ پایا ہے؛ ایک ایسی جگہ جہاں، دوسری نسل کے کوریائی کے طور پر، انہوں اپنے پڑوسیوں کے ساتھ مل جل کر گزارہ کیا۔
تاہم جب ان کے غیر منافع بخش گروہ نے آفاقی شہر ناگویا میں اپنے ورثے کی نمائش کے لیے رقص کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی تو چیزیں غیر متوقع طور پر تبدیل ہوگئیں۔
شہری اہلکاروں نے دو قابلِ عزت نظر آنے والے آدمیوں کو ملاقات کے لیے وصول کیا جو ہاتھوں میں میں کاروباری کارڈز پکڑے ہوئے تھے اور کہہ رہے تھے کہ وہ پارک کے کوریائی رقص کے خلاف احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔
چین کے ساتھ جزائر کی ایک لڑی، جس پر دونوں اطراف دعوی کرتی ہیں، پر تنازع، اور جنوبی کوریا کے ساتھ ایک اور چھوٹے سے زمین کے ٹکڑے پر جاری عداوت کے ہاتھوں رگڑی جانی والے جاپانی عوام کو اب اچھا پڑوسی بننے کا سبق کم ہی یاد ہے۔
ایک حالیہ حکومتی سروے سے پتا چلا تھا کہ صرف 18 فیصد جواب دہندگان کی چین کے بارے مثبت رائے تھی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں آٹھ فیصد پوائنٹس سے زیادہ کم ہے۔
اور 16 دسمبر کے عام انتخاب سے قبل، مرکزی دھارے کی سیاست ان بڑھتے ہوئے عقابانہ سیاسی جذبات کو ساتھ ملانے کے لیے تیزی دکھا رہی ہیں۔