ایل ڈی پی کی انتخابات میں 257 سے 306 تک نشستیں جیتنے کی پیشن گوئی

ٹوکیو: ایسا لگ رہا ہے کہ مرکزی اپوزیشن جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) 16 دسمبر کے پارلیمانی انتخاب میں اپنے بل بوتے پر ہی ٹھوس اکثریت جیت لے گی اور 2009 کے بعد اقتدار میں واپس آ جائے گی۔

پچھلے سروے میں ایل ڈی پی اپنی اتحادی، چھوٹی نیو کومیتو پارٹی پر انحصار کر رہی تھی تاکہ پارلیمان کے ایوانِ زیریں میں اکثریت قائم کر سکے اور حکومت بنا سکے۔

ایل ڈی پی کے بارے میں وسیع تر توقع یہی ہے کہ الیکشن میں اول نمبر پر رہے گی، بیشتر نشستیں جیت لے گی، تاہم بہت سے پنڈتوں نے پیشن گوئی کی ہے کہ قدامت پسند پارٹی اور اس کی عرصہ دراز سے اتحادی نیو کومیتو یا تو تھوڑی سی اکثریت حاصل کر پائیں گی یا تھوڑی سی تعداد سے رہ جائیں گی اور انہیں کسی تیسرے اتحادی کی ضرورت ہو گی۔

“تاہم اگر ایل ڈی پی ایوانِ بالا میں اکثریت نہیں حاصل کر پانی، تو پارٹی کو پالیسیاں نافذ کرنے کے لیے ڈی پی جے یا کسی ‘تیسری قوت’ جماعت کی سپورٹ کی ضرورت ہو گی”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.