ٹوکیو: آل نیپون ائیر ویز (اے این اے) اس ماہ شمالی کوریا کی جانب سے داغے جانے والے طویل مار والے راکٹ کے ملبے سے درپیش خطرے کے پیش نظر بحر زرد پر سے گزرنے والی پروازوں کو متبادل راستے سے گزارے گا۔
جبکہ امریکہ جنگی بحری جہازوں کی جگہ میں تبدیلی کر رہا ہے تاکہ 10 تا 22 دسمبر کے مابین طے شدہ شمالی کوریائی راکٹ لانچ کو ٹریک اور ممکنہ طور پر اس سے دفاع کیا جا سکے، اس کے ساتھ ساتھ اے این اے اور کئی دوسری جنوبی کوریائی ائیر لائنوں نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ جکارتہ اور سنگاپور جیسے مقامات کے لیے پروازوں کو مزید مغرب سے گزاریں گی۔
شمالی کوریا نے چین اور سنگاپور کو بتایا کہ راکٹ، جو بیان کے مطابق مدار میں سیارہ بھیجنے کے لیے استعمال ہو گا، صبح کے وقت داغا جائے گا اور اس کا ملبہ بحر زرد اور مشرقی فلپائن کے پانیوں میں گرے گا۔
اے این اے نے کہا کہ راستوں میں مجوزہ تبدیلیوں سے پروازوں کے وقت میں 5 سے 10 منٹ کا اضافہ ہو جائے گا اور کوئی مزید پروازیں اس تبدیلی سے متاثر نہیں ہوں گی۔