جاپان نے شمالی کوریائی راکٹ کو مار گرانے کا حکم دے دیا

ٹوکیو: جاپانی حکومت نے جمعہ کو ایک حکم جاری کیا کہ اگر شمالی کوریائی راکٹ ملکی حدود کے لیے خطرہ بنے تو اسے گرا دیا جائے۔

کمیونسٹ شمالی کوریا نے پچھلے ہفتے اعلان کیا  تھا کہ 10 سے 22 دسمبر کے دورانیے میں وہ امسال اپنا دوسرا طویل فاصلے تک مار والا راکٹ لانچ کرے گا، جب اپریل میں بہت زیادہ شور مچانے کے بعد ہونے والا تجربہ ناکام ہو گیا تھا۔

واشنگٹن اور سئیول نے پیانگ یانگ کو ترغیب دی ہے کہ اس لانچ کو ترک کر دے جبکہ ٹوکیو نے شمالی کوریا کے ساتھ اس ہفتے طے شدہ مذاکرات ملتوی کر دئیے ہیں۔

فوجیمورا نے کہا کہ جاپان اب بھی پرامید ہے کہ شمالی کوریا اپنا منصوبہ ترک کر دے گا۔ فوجیمورا نے کہا، “شمالی کوریا کا راکٹ لانچ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے، اور یو این ایس سی کے صدارتی بیان کی بھی نفی کرتا ہے جو اپریل کے لانچ کے بعد جاری کیا گیا”۔

روزنامہ آساہی شمبن نے کہا، جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا نے اتفاق کیا ہے کہ سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا جائے کہ شمالی کوریا پر پابندیوں کا درجہ اتنا سخت کر دیا جائے جتنا کہ ایران پر ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.