ویانا: اقوامِ متحدہ کی ایٹمی ایجنسی کے مطابق اسے جاپانی حکام نے مطلع کیا ہے کہ جمعہ کو آئے زلزلے کے مرکز کے قریب واقع علاقے کے ایٹمی بجلی گھروں میں کسی قسم کے مسائل کا سراغ نہیں ملا۔
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کہا اس کا واقعاتی و ہنگامی مرکز جاپان کی ایٹمی نگران ایجنسی (این آر اے) سے رابطے میں تھا “تاکہ ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے ایٹمی بجلی گھروں بارے معلومات جمع کی جا سکیں”۔
ویانا سے تعلق رکھنے والی اقوامِ متحدہ کی ایجنسی کے ترجمان گِل ٹوڈور نے ایک بیان میں کہا، “زلزلے کے مرکز کے نزدیک واقع ایٹمی بجلی گھروں نے این آر اے کو اطلاع دی ہے کہ کسی مسئلے کا سراغ نہیں لگا، اور کوئی ہنگامی اقدام شروع نہیں کیا گیا”۔
آئی اے ای اے نے کہا، ایٹمی نگران ایجنسی کی رپورٹ، جو متحدہ نظام برائے تبادلہ معلومات بسلسلہ واقعات و ہنگامی حالات کے تحت بھجوائی گئی، تمام رکن ریاستوں اور بین الاقوامی مراکز میں باضابطہ رابطہ مراکز میں تقسیم کر دی گئی ہے۔