ٹوکیو: چیف کیبنٹ سیکرٹری اوسامو فوجیمورا اپوزیشن کی جانب سے عتاب کی زد میں آ گئے جب انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو اپنا طے شدہ راکٹ لانچ کرنے کے لیے “کوئی وقت ضائع نہیں کرنا” چاہیئے تاکہ وہ آئندہ الیکشن کے لیے پیشگی مہم شروع کر سکیں۔
پیانگ یانگ نے پچھلے ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ 10 سے 22 اکتوبر کے دوران راکٹ داغے گا جو بیان کے مطابق مدار میں مصنوعی سیارہ پہنچانے کے لیے ہے، جس سے ہمسایہ ممالک کو طویل فاصلے تک مار والے میزائل کے خدشے کے تحت حفاظتی اقدامات اختیار کرنا پڑے۔
اوساکا میں جمعہ کو اپنے حلقہ کا دورہ کرنے موقع پر فوجیمورا نے کہا کہ حکومتی ذمہ داریاں 16 دسمبر کے عام انتخاب سے قبل بطور ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) امیدوار ان کی انتخابی مہم کو محدود کر رہی ہیں۔
“ہم ایسے چیف کیبنٹ سیکرٹری کے ساتھ جاپان کا دفاع نہیں کر سکتے،” سابق وزیر اعظم شینزو ایبے، جو مرکزی اپوزیشن لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ہیں، نے ہفتے کو شمالی جاپان میں ایک انتخابی مہم کے دوران خطاب میں کہا۔