ٹوکیو: آل نیپون ائیر لائنز نے اتوار کو کہا کہ ائیر لائن کی ٹوکیو کے ہانیدا ہوائی اڈے سے ایک پرواز صوبہ یاماگاتا میں شونائی کے ہوائی اڈے پر رن وے سے اتر گئی۔
اے این اے نے ایک بیان میں کہا، ہفتے کو رات گئے رونما ہونے والے اس واقعے میں 161 مسافروں اور چھ اراکینِ عملہ میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا اور بوئنگ 737-800 جہاز کو کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔
تاہم وزارتِ ٹرانسپورٹ نے اسے سنجیدہ واقعہ قرار دیا ہے جس سے آفت پیدا ہو سکتی تھی اور جائے وقوعہ پر تفتیش کار بھیجے۔
اے این اے کے ایک ترجمان نے ابتدائی اطلاع کی تردید کی کہ طیارے کا خودکار ٹریکنگ کا نظام فیل ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا، “ہم سمجھتے ہیں کہ طیارے کے تمام نظاموں نے معمول کے مطابق کام کیا”۔
پائلٹ نے طیارے کو عمومی طریقہ کار کے تحت اتارنے کی کوشش کی۔ ائیر لائن نے کہا، تاہم طیارہ رن وے سے اتر گیا اور ہوائی اڈے کے گھاس بھرے علاقے میں جانے کے بعد ہی رکا۔