ٹوکیو: جاپان نے پیر کو کہا کہ وہ شمالی کوریا کی جانب سے طے شدہ راکٹ لانچ کے 13 روزہ دورانیے کے دوران الرٹ ہو گیا ہے، اگرچہ پیانگ یانگ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اس اقدام، جس پر شدید تنقید کی گئی ہے، کو ملتوی کر سکتا ہے۔
شمالی کوریا نے اتوار کو مزید تفصیل دئیے بغیر کہا کہ یہ لانچ، جو اصلاً 10 تا 22 دسمبر کے دوران طے تھا، “کچھ وجوہات کی بنا پر” بدلا جا سکتا ہے۔
جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے سئیول کے ایک سرکاری اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے بعد ازاں کہا کہ شمالی کوریا نے ملک کے شمال مغرب میں لانچ کی جگہ پر تیاریاں روک دی ہیں۔
جاپان نے دفاعی نظام اور تباہ کار جہاز تعینات کیے ہیں تاکہ اگر راکٹ علاقے کے لیے خطرہ بنے تو اسے روکا اور گرایا جا سکے۔
وزیر دفاع ساتوشی موریموتو نے کہا کہ ٹوکیو شمالی کوریا کی جانب سے تبصروں کے باوجود مزید پیش رفت پر گہری نگاہ رکھے گا۔ انہوں نے کہا، “ہم اپنی موجودہ وضع اس وقت تک برقرار رکھیں گے جب تک شمالی کوریا” التوا بارے “باضابطہ نوٹس یا اعلان جاری نہیں کرتا”۔