ٹوکیو: مرکزی اپوزیشن لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کے سربراہ شینزو ایبے نے اتوار کو کہا کہ اگر ایل ڈی پی 10 دسمبر کے عام انتخاب میں اقتدار کے حصول میں فتح مند ہوتی ہے تو وہ ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کے ساتھ اتحاد پر غور نہیں کریں گے۔
این ایچ کے پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم ایبے نے کہا کہ ایل ڈی پی اپنی اتحادی نیو کومیتو پارٹی کے ساتھ کام کرے گی، اور دوسری جماعتوں کے ساتھ اتحاد کا جائزہ لے گی، تاہم انہوں نے کہا کہ ڈی پی جے کے ساتھ بہت زیادہ پالیسی اختلافات موجود ہیں۔ اندازہ ہے کہ ایل ڈی پی ایوانِ زیریں کی 480 نشستوں میں سے 306 جیت جائے گی، جبکہ یہ تخمینہ شدہ تعداد اس کے پاس موجودہ تعداد 118 نشستوں سے بہت اونچی چھلانگ ہے۔
نیو کومیتو پارٹی کی جانب سے 25 تا 31 نشستیں جیتنے کی امید ہے، جو ایل ڈی پی-نیو کومیتو اتحاد کو ایوانِ زیریں میں دو تہائی کی اکثریت دلا دے گا، اور انہیں ڈی پی جے کی اکثریت والے ایوانِ بالا کو رد کرنے کا اختیار دے دے گا۔