ٹیپکو کا فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر پر مشکوک بھرتی طریقہ کار کا اعتراف

ٹوکیو: جاپان کے ایٹمی بحران کے پیچھے موجود یوٹیلیٹی کے سربراہ نے پیر کو اعتراف کیا کہ آلودہ فوکوشیما ڈائچی پلانٹ پر کام کرنے والے سینکڑوں کارکنوں کو بھرتی کے مشکوک و مبہم طریقہ کار کی مدد سے حرکت میں لایا گیا تھا۔

ٹوکیو الیکٹرک پاور کو، کے صدر ناؤمی ہیروسے نے کارکنوں کی زیادہ تعداد کی بھرتی کے مسئلے کو انتہائی آلودہ کام کی جگہ سے منسوب کیا، اور مزید کہا کہ یہ مسئلہ اس وقت غالب ہو گیا جب کمپنی نے اندھا دھند ایسے کارکنوں کو بھرتی کرنے کی کوشش کی جو تابکاری کی زد پذیری کے انتہائی خطرے میں کام کرنے کے لیے تیار تھے۔

ہیروسے نے کہا کہ ٹیپکو بھرتی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، جس کا ذمہ دار انہوں نے پوری انڈسٹری میں موجود تہ در تہ ٹھیکیداری نظام کو قرار دیا۔ قریباً 90 فیصد (کارکنوں) نے کہا کہ ان کے آجر دوسرے سے چوتھے نمبر کے ذیلی ٹھیکدار ہیں۔ قریباً ایک چوتھائی نے کہا کہ ان کے آجروں نے انہیں کبھی تابکاری کی زدپذیری کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

بھرتی کا مسئلہ پچھلے سال کی آفت کے بعد شدید ہو گیا ہے، اور کچھ کارکنوں نے سامنے آ کر شکایت کی ہے کہ ان کی تنخواہوں سے کٹوتیاں کی جاتی ہیں یا الاؤنسز ادا نہیں کیے جاتے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.