روپونگی کلب قتل میں 2 آدمیوں نے اپنے آپ کو حوالہ قانون کر دیا

ٹوکیو: پولیس نے منگل کو کہا کہ دو آدمیوں نے اپنے آپ کو ایک 31 سالہ آدمی کو مار مار کر قتل کرنے کے کیس میں حوالہ قانون کیا ہے، جو ستمبر میں ایک روپونگی نائٹ کلب میں پیش آیا۔

2 ستمبر کی صبح ابتدائی ساعتوں میں ماسک پہنے 10 آدمیوں کا ایک گروہ کلب فلاور میں داخل ہوا، جو قریباً 300 افراد سے بھرا ہوا تھا، اور ریستوران کے مالک ریوسوکے روجیموتو کو پائپوں اور دھاتی بلوں سے مار مار کر مار کر دیا۔ فوجیموتو کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا  تاہم وہ سر پر شدید ضربات کی وجہ سے کچھ ہی دیر بعد انتقال کر گیا۔

اتوار کو خود کو حوالہ قانون کرنے والوں سے منسوب بیانات کے مطابق، وہ اس حملے کے موقع پر موجود تھے جو فوجیموتو کی موت کی وجہ بنا، تاہم ان کا دعوی ہے کہ انہوں نے مارنے میں حصہ نہیں لیا۔

پچھلے ہفتے پولیس نے اس قتل سے تعلق پر 15 اشخاص کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.