نودا کی عوام سے بوجھ بانٹنے کی اپیل؛ جسیم قرضے کے لیے ایل ڈی پی پر الزام

ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے پیر کو عوام سے کہا کہ وہ جاپانی معیشت کو واپس راستے پر لانے کا بوجھ بانٹیں اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کو ملک کے جسیم قرضے کے لیے موردِ الزام ٹھہرایا۔

16 دسمبر کے ایوانِ زیریں کے انتخاب سے قبل اوساکا میں بات کرتے ہوئے نودا نے عوام سے سوشل سیکیورٹی اور ٹیکس اصلاحات کو سپورٹ کرنے کو کہا۔ انہوں نے اجتماع کو بتایا کہ انہیں پتا ہے جاپانی عوام سے کنزمپشن ٹیکس میں اضافے کا کہنا کتنی مشکل بات ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں تک یہ قرض منتقل نہ کرنا اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) آنے والے کام بارے عوام سے حقیقت پسندانہ طرز عمل اختیار کر رہی ہے۔

سانکےئی شمبن کے مطابق، دریں اثناء، ایل ڈی پی کے لیڈر شینزو ایبے نے سرکاری منصوبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے معیشت کی دوبارہ بحالی کا عہد کیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.