واشنگٹن: امریکہ میں جاری کیے گئے بین الاقوامی مطالعات کے ایک سیٹ کے مطابق، مشرقی ایشیا کی چھوٹی، خوشحال اقوام اور علاقوں کے شاگرد دنیا میں ریاضی، سائنس اور خواندگی میں سب سے آگے ہیں۔
سنگا پور، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، تائیوان اور جاپان ٹرینڈز انٹرنیشنل میتھ اینڈ سائنس اسٹڈی (ٹمس) کے چوتھے اور آٹھویں درجے کے ریاضی میں اولین نمبر پر رہے۔
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایجوکیشن ایچیومنٹ (آئی ای اے) کی جانب سے 1995 سے ہر چار سال منعقد ہونے والے مطالعات سے پتا چلا کہ سائنس میں سنگاپور اور جنوبی کوریا دونوں درجوں میں اولین نمبر پر گردانے گئے۔
خواندگی اور معالعے کے ٹیسٹ میں متوازی طور پر ہانگ کانگ اور سنگاپور چوتھے درجے کی پڑھنے کی فہم (ریڈنگ کمپری ہینشن) میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ممالک میں سے تھے۔