وسیع خاندان میں کئی اموات سے جڑی عورت اپنے سیل میں مردہ پائی گئی

ہیوگو: ایک عجیب و غریب کیس، جس میں ایک وسیع خاندان (سہ نسلی خاندان) کے کئی اراکین موت کا شکار ہو گئے یا غائب ہو گئے،  کی مرکزی کردار عورت کو کوبے کے مرکزِ قیدیاں میں اپنے سیل میں بدھ کی صبح مردہ پایا گیا۔ پولیس نے کہا کہ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے ایک گھنٹے بعد مردہ قرار دے دیا گیا۔

پچھلے ماہ پولیس نے سومیدا کے وسیع خاندان کے سات اراکین کو کئی عدد اموات کی تفتیش کے سلسلے میں حراست میں لیا تھا، جو آماگاساکی، صوبہ ہیوگو کے ایک خالی گھر میں پائی گئی انحطاط پذیر لاشوں کی دریافت کے بعد وسیع ہو گئی۔ پولیس نے کہا کہ مزید لوگ لاپتہ تھے، جو شاید مارے گئے۔

اس کیس کی خبری کوریج میں پیچیدہ خاندانی شجرے دکھائے گئے ہیں اور کئی ایک اموات کی وجوہات پر قیاس آرائیاں کی گئی ہیں، جو ان دعووں پر مشتمل ہیں کہ اس خاندان پر بھاری قرضے تھے اور ان میں منظم جرائم کے ملوث ہونے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.