ٹوکیو: منگل کو جاپانی محققین نے ایسا کپڑا متعارف کروایا ، جو حقیقتاً آپ کی زندگی کو روشن کر دے گا، اور کہا کہ شمسی سیلوں والا کپڑا بالآخر پہننے والوں کو دورانِ سفر اس سے توانائی حاصل کرنے میں مدد دے گا۔
نیا کپڑا کاغذی باریک شمسی سیلوں سے بنایا گیا ہے جو ساتھ ہی بُنے ہوئے ہیں اور جو لوگوں کو اپنے موبائل فون اور دوسرے برقی آلات سوئیٹر یا ٹراؤز سے ہی چارج کرنے کی سہولت دیں گے۔
تاہم اس کے تخلیق کاروں نے کہا کہ کپڑے کو مارکیٹ میں لانے سے پہلے بہت سا کام باقی ہے۔
“تاہم ہم سے پہلے ہی برقی آلات ساز اداروں، بلائنڈ بنانے والوں اور دوسرے لوگوں نے رابطہ کیا ہے جنہوں نے ہماری ایجاد میں دلچسپی کا اظہار کیا۔”
اہلکار نے کہا، سنٹر نے یہ کپڑا کیوتو سے تعلق رکھنے والے شمسی سیل ساز اور ایک نجی فرم کے ہمراہ تیار کیا ہے