تسوروگا ری ایکٹر تلے موجود فالٹ لائن فعال ہو سکتی ہے

ٹوکیو: جاپان اٹامک پاور کو، کو اپنے ری ایکٹروں میں سے ایک کو سبکدوش کرنا پڑ سکتا ہے چونکہ ماہرین زلزلیات نے نتیجہ نکالا ہے کہ پلانٹ فعال فالٹ لائن پر بیٹھا ہو سکتا ہے، جس سے یہ پچھلے سال کی فوکوشیما آفت کے بعد جاپان میں مستقل طور پر بند ہونے والا اولین ایٹمی یونٹ بن جائے گا۔

“ایسا کوئی طریقہ موجود نہیں ہے کہ ہم ری اسٹارٹ کے لیے حفاظتی جانچ پڑتال سر انجام دے سکیں،” جاپان کی ایٹمی نگران ایجنسی (این آر اے) کے چئیرمین شونی چی تاناکا نے پیر کو ایک اجلاسِ عام میں کہا جب انہیں جانچ کی رپورٹ پیش کی گئی کہ فوکوئی صوبے میں واقع تسوروگا ایٹمی بجلی گھر کے نمبر 2 ری ایکٹر تلے فعال فالٹ لائن موجود ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.