ٹوکیو: اس ہفتے نیشنل پولیس ایجنسی کی جانب سے اعلان کردہ جرائم کی شماریات سے انکشاف ہوا کہ اوساکا مسلسل دوسرے برس پورے ملک میں بیگ چھیننے کے واقعات میں اولین نمبر پر رہا ہے۔
جاپان کے ہر صوبائی ڈویژن سے جنوری تا نومبر تک کی جمع کردہ شماریات سے واضح ہوا کہ 1599 رپورٹ شدہ کیسوں کے ساتھ اوساکا اب بھی اولین نمبر کا صوبہ ہے جہاں چوروں کے ہاتھوں راہ چلتے لوگوں کے بیگ چھننے کا سب سے زیادہ امکان ہے۔ دوسرے نمبر پر آنے والا صوبہ سائیتاما تھا جہاں 1222 ایسے کیس رپورٹ کیے گئے، جبکہ 1060 تصدیق شدہ کیسوں کے ساتھ صوبہ چیبا تیسرے نمبر پر رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اوساکا کے موجودہ اعداد و شمار پچھلے سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 2.6 فیصد کم ہیں، اگرچہ دسمبر کے اختتام سے قبل یہ تعداد بڑھنے کی توقع ہے۔
تاہم، پولیس کا کہا ہے کہ ٹوکیو میں رپورٹ شدہ کیسوں کی تعداد، جہاں پچھلے سال رپورٹ شدہ واقعات کی تعداد ملک بھر میں دوسرے نمبر پر رہی، نے اس سال ان واقعات کو نصف یعنی 830 تک کم کر لیا ہے۔