صوبہ اوموری میں ایٹمی پلانٹ تلے فالٹ بھی فعال ہونے کا خیال

ٹوکیو: حکومت کے تعینات کردہ ماہرین نے جمعہ کو کہا، جاپان میں ایک اور پلانٹ ممکنہ طور پر فعال زلزلیاتی فالٹ کے اوپر بیٹھا ہے، جبکہ چند ہی دن قبل پہلے پلانٹ کے لیے ایسے ہی خدشے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ایٹمی نگران ایجنسی (این آر اے) کے تعینات کردہ ایک پینل نے کہا کہ ہیگاشیدوری پلانٹ کے صحن تلے زمین کی ٹوٹی ہوئی پرتیں فعال فالٹس کی وجہ سے ہو سکتی ہیں، جس کا مطلب ہے کہ اسے بھی کھڈے لائن لگا دیا جائے گا۔

پیر کو ماہرین زلزلیات نے کہا تھا کہ صوبہ فوکوئی میں تسوروگا ایٹمی پلانٹ ایسے فالٹس پر بیٹھا ہو سکتا ہے جہاں حال ہی میں ارضی حرکت کے آثار ملے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.