نئی جماعتوں کی کثیر تعداد ووٹروں کے لیے پریشان کن

ٹوکیو: جاپان کے اتوار کے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے سارا شور و غوغا “تیسری قوت” کے بارے میں ہے — جو جنگ عظیم کے بعد کئی عشروں تک حکومت کرنے والی اور 2009 میں اس سے اقتدار چھیننے والی، دونوں جماعتوں کے غالب  سحر کے خاتمے کو ظاہر کرتا ہے۔

حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان، جو 2009 میں تبدیلی کی بڑی امیدوں کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی، متوقع طور پر اقتدار کھو دے گی۔ “میں نئی جماعتوں کے بارے میں پر امید ہوں، تاہم میں حیران بھی ہوں کہ مجھے پرانی جماعتوں میں سے کسی پر اعتماد کرنا چاہیئے یا نہیں،” ایک خاتون نے کہا۔

ٹومارو پارٹی، جسے صرف دو ہفتے قبل بنایا گیا ہے، 10 برس کے اندر ایٹمی توانائی ختم کرنا چاہتی ہے۔

ان ساری گویا اگتی ہوئی پارٹیوں کے ساتھ، الیکشن سے قبل ہونے والے قلیل سے مباحث پُر ہجوم اسٹیجوں پر ہوئے ہیں جہاں ہر پارٹی کا رہنما (دوسرے کے) مکمل فقرے کے اندر اپنا لُچ تلنے کی کوشش کر ر ہا ہوتا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.