ٹوکیو: پچھلے سال کے سونامی کے بعد اپاہج ہونے والے جاپان کے فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر نے جمعہ کو کہا کہ اس کی سیفٹی کی کمی اور بری عادات ایٹمی حادثے کی وجہ تھیں، جو قصور وار ہونے کا تازہ ترین اعتراف ہے۔
آپریٹر، ٹوکیو الیکٹرک پاور کو، نے کہا کہ اس نے فوکوشیما ایٹمی آفت کے لیے قائم پارلیمانی تحقیقاتی کمیٹی کے نتائج کو تسلیم کیا جن میں کمپنی پر انڈسٹری ریگولیٹرز کے ساتھ “ملی بھگت” کا الزام لگایا گیا تھا۔
آفت کے 18 ماہ بعد اکتوبر میں کمپنی نے پہلی بار اعتراف کیا تھا کہ اس بحران سے بچا جا سکتا تھا۔ ایٹمی ریگولیٹری کمیشن صرف یہ کہتا تھا کہ کمپنی نے ناگزیر خود جانچ کا عمل سر انجام دیا ہے اور معلومات شئیر کر رہی ہے۔
جاپان کے تمام تر 50 ری ایکٹر آفت کے بعد سیفٹی جانچ پڑتال کے لیے بند کر دئیے گئے تھے اور صرف دو نے دوبارہ سے کام شروع کیا ہے۔