اداکاروں، پولیس کی جانب سے سال کے اختتام پر بے تحاشا مے نوشی کے خلاف آگاہی مہم

ٹوکیو: اداکار تاکورو ناتسومی نے ملکی دارالحکومت میں پولیس کے ساتھ اشتراک کیا ہے تاکہ بے تحاشا شراب پینے اور گلیوں میں غل غپاڑہ کرنے کے خلاف آگاہی پیدا کی جا سکے، جبکہ جاپان سال کے آخر کے مشہور پارٹی سیزن میں داخل ہو گیا ہے۔

ناتسومی دوسرے ساتھی فنکاروں کے ہمراہ ٹوکیو کے پرہجوم شیبویا اسٹیشن کے باہر گلیوں میں پولیس کے ساتھ اکٹھے کھڑے ہوئے تاکہ شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے کا خاتمہ کیا جا سکے۔

پولیس کے مطابق، اس سال جنوری سے نومبر تک اسٹیشن کے عملے کے ساتھ شراب پی کر تشدد/ غل غپاڑہ کرنے کے 850 واقعات کی اطلاع دی گئی۔ پولیس نے کہا کہ عملے کے خلاف تشدد اور مسافروں کے مابین جھگڑوں کے واقعات سال کے اس عرصے میں بڑھ جاتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں ریل کمپنیاں افسران کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں تاکہ ضیافتوں کا سیزن قریب آنے پر اس معاملے پر آگاہی پیدا کیا جا سکے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.