ٹوکیو میں گورنر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ

ٹوکیو: ووٹر سابق متنازع گورنر شینتارو اشی ہارا، ایک انگار زبان جن پر چین کے ساتھ متنازع جزائر کے معاملے کو مزید خراب کرنے کا الزام عائد کیا جاتا ہے، کے جانشین کا انتخاب کرنے کے لیے اتوار کو ووٹ ڈالنے گئے۔

13 ملین لوگوں کے شہر میں انتخاب اسی دن ہوئے جب پورے ملک میں ہونے والے ایوانِ زیریں کے انتخابات میں تین سال کی سیاسی بیابانی کے بعد قدامت پسند لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے اقتدار میں واپس آنے کی توقع تھی۔

اشی ہارا، دائیں بازوں کے تجربہ کار سیاستدان، نے اکتوبر میں عام انتخابات کے لیے ایک نئی قومی جماعت کھڑی کرنے کے لیے اچانک استعفیٰ دے دیا تھا۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق، ان کی جانب سے منتخب کردہ جانشین، 66 سالہ ڈپٹی گورنر ناؤکی اینوسے، جو اشی ہارا کی طرح انعام یافتہ مصنف ہیں، کو انتخاب میں شریک دوسرے نو امیدواروں پر واضح برتری حاصل ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.