کینیڈا نے ریاستی توانائی دیوؤں پر پابندی لگانے کے بعد جاپانی تاجروں کے لیے راستہ صاف کر دیا

ٹوکیو: اوٹاوا کی جانب سے اعلان، کہ وہ ریاستی ملکیت والی کمپنیوں کو تیل کے ذخائر میں اکثریتی حصہ رکھنے سے باز رکھے گا، کے بعد املاک کے شوقین جاپانی تجارتی گھرانوں کو کینیڈا کے توانائی کے اثاثوں کے حصول کی دوڑ میں اپنے کچھ مشکل ترین حریفوں سے نجات مل گئی ہے۔

جاپان کی عفریتی تجارتی کمپنیاں، جو نوڈلز سے قدرتی گیس تک کی سپلائی لائنوں میں حصے داری رکھتی ہیں، نے فوکوشیما ایٹمی حادثے کے بعد توانائی کے عالمی ذخائر پر گرفت مضبوط کرنے میں اضافہ کر دیا ہے۔ “یہ فیصلہ با انصاف مقابلے کی سوچ اور ریاستی ملکیت والی کمپنیوں، جنہیں ان کی حکومتیں آڑ فراہم کرتی ہیں، کی جانب سے بے جا دباؤ کو محدود کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔”

یہ وضاحت چین اور بھارت کی ریاستی کنٹرول والی کمپنیوں کی جانب سے مزید حصے داری کا حصول موثر انداز میں ناممکن بنا دیتی ہے، جنہوں نے قدرتی ذرائع کے لیے افریقہ سے کینیڈا تک جاپانی کمپنیوں کا مقابلہ کیا ہے تاکہ معاشی ترقی کو طاقت فراہم کرنے کے لیے رسد کی فراہمی محفوظ بنا سکیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.