ٹوکیو: سینئر پارٹی اہلکاروں نے کہا، انتخابی مہم کے اختتام پر سخت گفتگو کے باوجود، اگر متوقع طور پر لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اتوار کے عام انتخابات جیت جاتی ہے تو سابق وزیر اعظم شینزو ایبے چین کے ساتھ سنجیدہ نوعیت کے ٹکراؤ سے اجتناب کریں گے۔
ایشیا کی دو سب سے بڑی اقتصادی طاقتوں میں تعلقات اس وقت نیچے کو چلے گئے جب جاپان نے ستمبر میں عرصہ دراز سے جاری علاقائی تنازع کی وجہ ٹاپوؤں کو قومیا لیا، جس سے چین نے پرتشدد احتجاج اور ٹاپوؤں کے گرد پانیوں میں جھگڑے کی نوعیت پیدا ہو گئی جس سے تصادم کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
مشرقی بحر چین کے ان جزائر، جنہیں جاپان میں سینکاکو اور چین میں دیاؤ یو کہا جاتا ہے، پر جاپان کے کنٹرول کو واضح کرنے کے لیے ایل ڈی پی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ انہیں آباد کرنے اور وہاں عمارتی ڈھانچے تعمیر کرنے پر غور کرے گی، ایسا اقدام جس سے چین مزید مشتعل ہو گا۔