ٹوکیو: سرکاری ٹیلی وژن این ایچ کے کے مطابق، ٹوکیو کے سابق گورنر اور قوم پرست شینتارو اشی ہارا، جن کی متنازع جزائر کو خریدنے کی بات نے چین کے ساتھ شدید ترین سفارتی تنازع کھڑا کیا، نے اتوار کے جاپانی انتخاب میں پارلیمان کی ایک نشست حاصل کر لی۔
ووٹ ڈال کر نکلنے والوں کے سروے پر مشتمل نشر کار کے اپنے حساب کتاب کے مطابق اشی ہارا، جو عوامیت پسند جاپان ریسٹوریشن پارٹی کی قیادت کرتے ہیں، تناسبی نمائندگی کے سیکشن کی 180 نشستوں میں سے ایک نشست حاصل کر لیں گے۔