ٹوکیو: کوسٹ گارڈ نے کہا کہ اتوار کو صوبہ اشی کاوا کے قریب سمندر سے تین لاشیں اور ایک جزوی طور پر الٹی ہوئی کشتی ملی ہے، جبکہ ایک رپورٹ سے عندیہ ملا کہ کشی کوریائی ساختہ ہو سکتی ہے۔
تقریباً ڈوب جانے والی یہ کشتی واجیما کے شہر کے قریب اتوار کو علی الصبح دیکھی گئی اور کوسٹ گارڈ نے قریب ہی سمندر میں تین لاشیں بھی دریافت کیں۔
اخبار آساہی شمبن نے کہا کہ کشتی پر ایک ہنگوئل حرفِ تہجی لکھا ہوا تھا جو شمالی اور جنوبی کوریا میں استعمال کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں کئی کشتیاں بحر جاپان (مشرقی سمندر) میں بے یار و مددگار تیرتی ہوئی پائی گئی ہیں جو جاپان کو جزیرہ نما کوریا سے الگ کرتا ہے۔