اوباما کی ایبے کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما نے شینزو ایبے کو اتوار کو قدامت پسند اپوزیشن کی جیت پر مبارکباد دی، اور کہا کہ وہ اگلی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

ووٹروں نے وزیر اعظم یوشیکو نودا کو تین سال بعد مسترد کر دیا جب ان کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) نے ایل ڈی پی کے ایک صدی سے زیادہ طویل اقتدار کے بعد تبدیلی لانے کا وعدہ کیا تھا۔

“امریکہ جاپان اتحاد ایشیا پیسفک میں امن اور خوشحال کے لیے بنیادی پتھر کا کام کرتا ہے اور میں اہم دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کے ایک سلسلے پر اگلی حکومت اور جاپان کے عوام کے ساتھ قریبی طور پر مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔”

امریکی صدر نے “امریکہ جاپان تعلقات میں اضافوں” پر  نودا، جنہوں نے کہا کہ وہ  شکست کے بعد جماعتی قیادت سے مستعفی ہو جائیں گے، کے لیے بھی تحسین کا اظہار کیا۔

ایبے نے انتخابی مہم جاپان کا دفاع مضبوط کرنے اور مشرقی بحر چین میں ٹاپوؤں کی ایک لڑی پر چین کے ساتھ تنازع میں دو بدو کھڑے ہونے کا عہد کرتے گزاری تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.