کاواساکی: فوجتسو لیبارٹریز نے ایک سیمولیشن ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو خریداری کرتے وقت گاہکوں کے رویے کی نقل کرتی ہے، جس سے اسٹوروں میں رش پڑنے کی پیچیدہ صورت ہائے احوال کو دیکھنا ممکن ہو جاتا ہے۔
یہ نئی ترقی سماجی سیمولیشنز کو حقیقی دنیا کے ایک کاروباری مسئلے ریٹیل اسٹور کے خاکے کے ڈیزائن پر لاگو کرتی ہے۔ کسی ریٹیل اسٹور کا خاکہ اور کیش رجسٹروں کی تعداد رش پڑنے کے معاملات پر نمایاں اثرات کی حامل ہو سکتی ہے۔ اگرچہ قطار بندی کے نظریے نے عرصہ قبل کیش رجسٹروں پر انتظاری اوقات کا تجزیہ کرنا ممکن بنا ڈالا ہے، تاہم ان طریقوں کا حصول ممکن نہیں ہو سکا تھا جس سے دیکھا جا سکتا کہ اسٹور کا خاکہ اسٹور میں رش پڑنے پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے۔
کیش رجسٹروں پر خریداروں کے رویے کی نقل کرتے ہوئے، یہ ٹیکنالوجی دوبارہ ایسے حالات پیدا کرتی ہے جو رش پڑنے کی جانب لے جاتے ہیں۔ اس سے یہ بات ممکن ہو جاتی ہے کہ مختلف حالات کے تحت رش پڑنے کے درجوں کا تقابل کیا جا سکے اور ان عوامل کو سمجھا جا سکے جو رش پڑنے کی وجہ بنتے ہیں، جس سے مزید معلومات کی بنیاد پر باخبر فیصلہ سازی ممکن ہوتی ہے۔